22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:19
فلم”شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا”کیلئے عدنان سمیع کے گانے کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…پولیس انکاؤنٹرز کی کہانی بیان کرتی2007ء کی بالی ووڈ فلم ”شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا“ کے سیکوئل”شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا“کے نئے گانے ”اے مانیا“کی وڈیو جاری کردی گئی۔”اے مانیا“کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگلوکار عدنان سمیع خان اور شان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں جان ابراہم، تشار کپوراور ان کے ساتھی گینگسٹرز کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار سنجے گپتا کی اس فلم کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور، تشار کپور، کنگنا رناوٹ، سونوسوڈ، منوج باجپائی، مہیش منجریکراور رونت روئے اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ پریانکا چوپرا ایک آئٹم سونگ کے لیے بحیثیت مہمان اداکارہ اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔ 1982 ء میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے پہلے انکاؤنٹرمرڈر سے شروع ہونے والی یہ کہانی ممبئی میں گینگ انکاؤنٹرز کی عکاسی کرتی ہے۔ اس فلم کا میوزک معروف بھارتی موسیقار انو ملک کے ساتھ پاکستانی بینڈ Roxenکے گلوکار و موسیقارمصطفی زاہد نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم ”شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا“ رواں سال 3 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔