تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:59

ہندی سینما کے100سال مکمل ہونے پر فلم"بامبے ٹاکیز"تیار

جیو نیوز - نئی دہلی....این جی ٹی....ہندی سےنما کے100سال مکمل ہونے پر چار شارٹ فلموں پر مشتمل اےک مکمل فلم"بامبے ٹاکےز"رےلےز کے لےے تےار ہوگئی ہے جس مےں کرن جوہر سمےت زوےا اختر،انوراگ کےشپ اور دےباکر بےنر جی اپنی ہداےتکاری کے جوہر دکھارہے ہےں۔ سوانندکرکرے کے تحرےرکردہ بولوں پر مبنی فلم کے نئے گانے"اکڑ بکڑ"کی وڈےومنظرِ عام پر آگئی ہے جسے معروف پلے بےک سنگر موہت چوہان کی آواز مےں موسےقار امت تروےدی نے کمپوز کےا ہے جس کی وڈےو مےں چاروں فلموں کے اہم کرداروں کا احاطہ کےا گےا ۔4 شارٹ فلموں پر مشتمل بامبے ٹاکےز مےں رانی مکھرجی،کترےنہ کےف،نوازالدےن صدےقی،رندےپ ہوڈااور ثاقب سلےم اہم کرداروں جبکہ امےتابھ بچن مہمان کی حےثےت سے جلوہ گر ہورہے ہےں۔ہندی فلم انڈسٹری مےں مختلف اداکاروں کی کامےابےوں اور ان کے مداحوں کی دےوانگی کا احاطہ کرتی اس فلم کو وےاکوم18موشن پکچرزنے پروڈےوس کےا ہے جو3مئی کو سےنما گھروں کی زےنت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.