تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:8

بالی ووڈ رومانٹک فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی آنے والی رومانٹک فلم’ یہ جوانی ہے دیوانی‘میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیگی جسکے نئے گانے"دلّی والی گرل فرینڈ"کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ "دلّی والی گرل فرینڈ "کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ اور سونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں رنبیر اوردپیکا پارٹی میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.