تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:35

سیاست کے بادشاہ نہیں بنناچاہتے،شاہ رخ خان

جیو نیوز - ممبئی…اور کنگ خان نے کہہ دیاکہ وہ سیاست کے بادشاہ نہیں بنناچاہتے۔ اداکارہیں اوراداکارہی رہناچاہتے ہیں۔کیرالہ کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو میں کنگ خان نے واضح کیاکہ سیاست میں آنا ان کاکبھی شوق نہیں رہا۔ اسے پیشہ ورافرادکیلیے چھوڑدیناچاہیے۔انھوں نے کہا کہ نہ جانے کیوں ان سے سیاست کے حوالے سے پوچھاجاتاہے جبکہ انھوں نے کبھی ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا۔وہ اچانک سیاست دان نہیں بن سکتے۔یہ ایک پیشہ ورانہ میدان ہے جس کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔شاہ رخ خان کاکہناتھا انھوں نے ساری زندگی اداکاری کی ہے اوراس میں مزیدبہتری لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.