تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2013
وقت اشاعت: 18:44

بھارت میں نئے موضوعات پر فلمیں بنانا مشکل کام ہے، کرن جوہر

جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم بین روایت پرست ہیں جس کے باعث کسی بھی نئے موضوع پر فلم بنانا مشکل ہوجاتاہے۔ کرن جوہر کے مطابق روایت سے ہٹ کر فلمیں بنائی جائیں تو انہیں کوئی پسند نہیں کرتا، جس کی مثال ان کی 2006ء کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اب فلمیں بزنس کے پیش نظر بنائی جاتی ہیں جبکہ ماضی کے فلم میکرز میں جوش اور جنون ہوا کرتا تھااور انہوں نے جو روایات قائم کیں فلم بین ابھی بھی انہیں رد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ہی طرح کی فلمیں بناتے ہیں لیکن انہوں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ بالی ووڈ میں تجرباتی فلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.