تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:28

شاہد رسام کی پینٹنگ کرسٹیز دبئی آکشن میں ساڑھے 11 لاکھ میں نیلام

جیو نیوز - دبئی…بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور و مجسمہ ساز شاہد رسام کی تصویر دبئی میں گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے لئے دبئی میں ہونے والے کرسٹیز کے آکشن کی تقریب میں پاکستان کے تمام بڑے ماسٹرز صادقین ، گل جی ، احمد پرویز، شاکر علی ، اقبال مہدی کے فن پارے بھی رکھے گئے تھے۔مازٹرز میں گل جی کی پینٹنگ سب سے زیادہ رقم میں نیلام ہوئی جبکہ نوجوان اور سینئرز ہم عصر مصوروں میں شاہد رسام کی بنائی ہوئی پینٹنگ ”ورشپرز اینڈ سنرز“ گیارہ لاکھ پچاس ہزار میں نیلام ہوئی ۔یہ پینٹنگ 2004میں بنائی گئی تھی جو کہ کراچی کی کینوس گیلری میں نمائش کیلئے بھی رکھی گئی۔شاہد رسام نے آرٹ کی تعلیم لندن کے سینٹ مارٹن کالج آف آرٹ سے حاصل کی ۔آج کل وہ یو اے ای ، یونیورسٹی العین ، لیونگ آرٹ سینٹر ٹورنٹومیں وزٹنگ لیکچرار کے طور پر فائز ہیں۔ شاہد رسام کی نمائش پاکستان کے علاوہ لندن ، دبئی، اسکاٹ لینڈ، پیرس، واشنگٹن، ٹورنٹو، اٹلی، اور انڈیا میں ہو چکی ہیں اوراُنہیں دنیا کے کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ پینٹنگز کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے پاکستان میں غریب ورلڈ فوڈ پروگرام برائے اقوام متحدہ کے تحت مدد کی جائے گی۔ شاہد رسام کو کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں دنیا کی سب سے زیادہ عرصہ رہنے والی مسز ساگا کیمئیر ہیزل میکین لین نے بھی ایوار ڈ دیا اور رسام کی پینٹنگ سٹی ہال مسز ساگا میں لگائی گئی۔ دبئی میں ہونے والے کرسٹیز کے آکشن میں شیخ النیہان بن زید ، امل قوین کے بادشاہ اور دبئی میں رہنے والے پاکستانی اور دوسرے ممالک کی گراں قدر شخصیات نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.