29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نئے صوبوں کا معاملہ آئین کے تحت حل کیا جائیگا، فردوس اعوان
جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ آئین کے تحت حل کیا جائیگا،کراچی کو صوبہ بنانے کی بات کرنے کا حق وہاں کے عوام کو ہے، شہباز شریف یا کسی اور کو نہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بات انقلابی شاعر حبیب جالب مرحوم کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر کراچی کو صوبہ بنانے کی بات نہیں کی جا سکتی،اگر وہاں سے ایسی کوئی آواز اٹھی تو حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے وہاں کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کو ملکی مفاد میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی ہے ،اگر وہ شامل ہوتے ہیں تو پھر کچھ لو اور کچھ دو تو یقینا ہوگا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپکو نے صدر ، وزیراعظم سمیت دیگر وی وی آئی پیز ہاؤسز کی لوڈشیڈنگ کی بات کی ہے تو اس پر ضرور عملدرآمد ہونا چاہیے۔