تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب کے جلسہ سے سیاست میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہوچکا ، فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کاپنجاب کے شہر لاہور میں ”استحکام پاکستان “جلسہ عام کا کامیاب انعقاد پنجاب کی سیاست میں مثبت تبدیلی کا پیغام ہے اور قائد تحریک الطاف حسین ہی پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح  کا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شب ایم کیوایم کے تحت10، اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام ”استحکام پاکستان “ کی DVDکے اجراء کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ جنرل ورکز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ 10، اپریل کو پاکستان کے دل اور تاریخی شہر لاہور میں غریب و متوسط طبقے کی جماعت کا جلسہ عام بلاشبہ خود ایک انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے ، انقلاب آنے کی ہم بات کرتے ہیں لاہور کی حالیہ تاریخ میں پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت یا کوئی بھی بڑی جماعت گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے کوئی جلسہ منعقد نہیں کرسکی وہاں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ ایک عرصے سے جلسہ عام کا انعقاد نہیں ہوا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کا صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جلسہ عام کا انعقاد پنجاب کی سیاست میں مثبت تبدیلی کا پیغام ہے اور پاکستان میں رونما پذیر ہونے والے انقلاب کیلئے ہماری فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ کی حقانیت اور سچائی ہے کہ آج ہماری حق پرستی کا سفر جو جناح پور کے الزام سے شروع ہوا بڑی صبر آزما جدوجہد کے بعد بالآخر پنجاب کے عوام کو یہ اعتماد دینے میں کامیاب ہوا کہ جناح پور کے الزام سے یہ سفر اب قائد اعظم محمد علی جناح  کے پاکستان کے قیام پر مکمل ہوا ہے ۔ رکن رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے کہا کہ DVDاستحکام پاکستان کی تیاری اور اس کے اجراء کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ الطاف حسین نے اپنے تاریخی خطاب میں ایم کیوایم کے جس انقلابی پیغام کا تذکرہ کیا اسے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے اور دوسری وجہ یہ تھی کہ جلسہ عام کے اگلے روز ایک سیاسی جماعت کے لوگوں کے پیٹ میں نہ نجانے کیا تکلیف ہوئی ان کی جانب سے ہزاروں کے جلسے کو جلسی کہا گیا ، کسی نے کہاکہ جلسے میں پانچ ہزار افراد شریک ہیں اور کسی نے کہا کہ اس جلسے میں کراچی سے لوگ آئیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اس جلسہ عام کی ڈی وی ڈی پیش کررہی ہے عوام خود فیصلہ کرلیں کہ اس جلسے میں کراچی کے عوام تھے یا پنجاب کے عوام تھے ۔افتخار اکبر رندھاوا نے کہاکہ لاہور کے جلسہ عام کو پاکستان اور دنیا بھر کے عوام نے دیکھا ہے ،رکن رابطہ کمیٹی نسرین جلیل نے کہاکہ لاہور میں ایم کیوایم کا جلسہ عام فقید المثال تھا ، پنجاب حکومت نے جلسہ عام کی جگہ بار بار تبدیل کی کہ اس کی وجہ سے ایم کیوایم کامیاب جلسہ نہیں کرپائے گی لیکن جلسہ عام میں پنجاب بھر سے عوام 9، 5اور3گھنٹے کا سفر طے کر آئے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.