تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ بیکری کا کیک نہیں جو کاٹ کر بانٹ لیا جائے ،ممتاز بھٹو

جنگ نیوز -
کراچی… سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین ممبئی بیکری کا کیک نہیں ہے جسے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کرو اور آپس میں بانٹ لو ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جس کے تحفظ کیلئے صوبے کا ہر نمک حلال اپنے بچے بھی قربان کردے گا۔ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سرائیکی اور بھاولپور والے علیحدہ صوبہ اس لیے مانگ رہے ہیں ان کی اپنی دھرتی پنجاب میں ضم کردی گئی تھی، چیئرمین سندھ نیشنل فرنٹ کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا مرکز ہے ،اسے کسی صورت صوبے سے علیحدہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.