29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت4.1 ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
پشاور. . .. ... ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ملک کے شمال مغربی علاقوں مالا کنڈ، سوات ،دیر ،بو نیر،شانگلہ،غزر اور گردونواح میںآ ج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.1 محسوس کی گئی۔زلزلے کا مرکز چترال سے 21 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی