تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برسلز،یورپی ملکوں کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
برسلز . . . .. . .برسلزمیں یورپی ملکوں کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔برسلزمیں تقریباً دوہزاراینٹی نیوکلیئرمظاہرین سڑکوں پرنکل آئے ۔مظاہرین پورے یورپ میں جوہری پاورپلانٹس بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔جوہری توانائی کے مخالفین کاکہناتھا کہ جاپان میں زلزلے اورسونامی کے نتیجے میں فیوکوشیما ایٹمی پاورپلانٹ کی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ میں تمام جوہری بجلی گھر بند کردیے جائیں اوربراعظم کوبڑی تباہی سے بچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی پیداکی جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.