تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیاکامسئلہ ہتھیاروں سے نہیں مذاکرات سے حل کیاجاناچاہیے،پوپ

جنگ نیوز -
ویٹی کن. . . .. . .. .عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ بینڈکٹ نے لیبیا میں تصادم کی صورت حال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے لیبائی پناہ گرینوں کی امداد پرزوردیاہے۔۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی مرکزویٹی کن میں ایسٹر کے مذہبی تہوارپراپنے خصوصی خطاب میں پوپ بینڈکٹ نے کہاکہ لیبیا میں جاری لڑائی کو ہتھیاروں کی بجائے سفارت کاری اورمذاکرات سے ختم کیا جاسکتا ہے اور تصادم میں متاثر ہونے والوں کوانسانی بنیادوں پرامداد فراہم کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد اورنفرت کی تاریک تقسیم پر امن کی روشنی اورانسانی وقارکے ذریعے قابو پایاجاسکتاہے۔پوپ بینڈکٹ نے شمالی افریقا اورمشرق وسطیٰ کے عوام خصوصاً نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ عام آدمی کی حالت زار بہتربنانے کے لیے کام کریں اور ایک ایسا معاشرہ تعمیرکریں جہاں غربت کوشکست دی جاسکے اور ایسے سیاسی رہنماؤں کومنتخب کریں جوانسانیت کااحترام کرتے ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.