29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جرمنی،ایسٹرپرانڈے پھینکنے کادلچسپ مقابلہ
جنگ نیوز -
برلن. . .. .. . . . .جرمنی کے ایک قصبے میں ایسٹر کے موقع پر انڈے پھینکنے کا دل چسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس موقع پرمغربی جرمنی کے ایک قصبے میں انڈے پھینکنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا،جس میں فتح حاصل کرنے کے لیے ضروری تھا کہ انڈا زمین پر گرنے کے بعد بھی ثابت رہے۔مقابلے کے شرکا نے 78 میٹر کا رکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔گزشتہ 25 سال سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں بچوں کے ساتھ بڑے بھی حصہ لیتے ہیں ،جیتنے والوں کو انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔