تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چین میں بیجنگ انٹرنیشل فلم فیسٹول کا آغاز

جنگ نیوز -
بیجنگ. . . .. . .. چین میں بیجنگ انٹرنیشل فلم فیسٹول شروع ہوگیا،افتتاحی تقریب میں فلم فیسٹول کے22 صدوراور تقریبا100 کے قریب مووی اسٹارز اور ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔بیجنگ میں نیشنل سینٹر آف پرفارمنگ آرٹس میں سجے فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شریک ایکشن ہیرو جیکی چن کاکہناتھافلم فیسٹول کا سفیر ہونے کی حیثیت سے انہیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں چین کوجانے آئیں گے، میڈیاکوریج ہوگی۔فیسٹول میں 42 ممالک کی160 فلمیں پیش کی جائیں گی جن میں بلیک سوان اور سوشل نیٹ ورک جیسی فلمیں شامل ہیں۔فلم فیسٹول 28 اپریل تک جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.