29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور: عبادالرحمن کے رشتہ داروں کا امریکی قونصلیٹ پر مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ستائیس جنوری کولاہور میں غیر ملکی گاڑی کے نیچے آ کر ہلاک ہونیوالے عباد الرحمن کے بھائیوں ،رشتہ داروں اور دوستوں نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے امریکا کیخلاف زبردست نعرے بازی لگائی۔ عباد الرحمن کے بھائی سجاد الرحمن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا اور عباد الرحمن کے قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔