29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
حافظ آباد:پسند کی شادی کا بدلہ،مسلح افراد کالڑکے کے گھرحملہ
جنگ نیوز -
حافظ آباد . . . . . حافظ آباد میں پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکے کی ماں کو تشدد کانشانہ بنایا اور اس کی بہن کو اغواکر لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ونیکے تارڑ کے رہائشی عنصر نے اپنے گاؤں کی لڑکی ماریہ سے کورٹ میرج کی۔ لڑکی کے گھر والے گزشتہ روز مسلح ہو کر عنصر کے گھر داخل ہوئے اوراسکی ماں نسرین کی ٹانگ توڑ دی۔ حملہ آور عنصر کی بہن اقصیٰ کو اٹھا کر لے گئے اور زبردستی نکاح کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔