29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی: کورنگی میں فائرنگ ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قتل
جنگ نیوز -
کراچی . . .افضل ندیم. . . کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے رکن اور سابق سیکٹر انچارج فاروق بیگکوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 35سالہ فاروق بیگ لانڈھی سے شاہ فیصل کالونی کی طرف واپس آرہے تھے کہ لانڈھی ٹاوٴن کے عوامی کالونی تھانے کی حدود میں باغ کورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر شاہ فیصل کالونی میں واقع پرائیوٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ بعد ازاں انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر قمر منصور نے بتایا کہ مقتول متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے رکن اور سابق سیکٹر انچارج تھے۔ واقعے کے بعد لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی، شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی سے ٹریفک جام ہوگیا۔کورنگی میں بس کو آگ لگادی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فاروق بیگ کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہاہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔