تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کے ساتھ 3مرد اور ایک عورت بھی ہلاک ہوئی، امریکی حکام

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . امریکی حکام نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کیلئے کئے جانیوالے آپریشن میں دیگر3 مرد اور ایک خاتون کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن40 منٹ جاری رہا۔اس موقع پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔فوجی آپریشن میں اسامہ بن لادن کے علاوہ3 مرد بھی مارے گئے جن میں ایک ان کے بیٹا بھی تھا۔ فوجی کارروائی میں ایک عورت بھی ہلاک ہوئی جسے وہاں موجود مرد نے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ2خواتین فوجی کارروائی میں زخمی بھی ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.