29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی ہلاکت: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان منفی میں تبدیل
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبارکے آغاز پر کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکا ر رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بار ہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کی خبر وں پر بازار حصص کا مثبت رحجان منفی میں تبدیل ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس22 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار35 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم7کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت58پیسے کمی کے بعد16روپے14پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس33 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار683 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دون جاری رہ سکتا ہے۔