تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی میں پانچ افراد کا قتل،شہر میں کشیدگی،26گاڑیاں جلا دی گئیں

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سمیت 5 افراد کو جاں بحق کردیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے 26گاڑیاں جلادی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے لانڈھی میں باغ کورنگی کے قریب فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ کو شدید زخمی کردیا جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ کورنگی میں دارالعلوم کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، طارق روڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ گلشن اقبال، گارڈن اور ملیر میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی نمبر6 میں دو بسیں اور ایک ٹرک جلا دیاگیا، لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر کے قریب ڈمپر نذر آتش کردیا گیا، ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں ایک بس جبکہ کالا بورڈ کے قریب ایک ٹیکسی کو آگ لگادی گئی، پاک کالونی ،یونیورسٹی روڈ اور فیڈرل بی ایریا میں اسپورٹس کمپلیکس کے قریب نامعلوم ملزمان نے3 گاڑیاں جلادی۔ گزری پنجاب چورنگی، پرانی سبزی منڈی، طارق روڈ، نیو کراچی اور لسبیلہ کے قریب بھی 5 بسیں نذر آتش کر دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.