29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسلام آباد میں نئے وزرااوروزرائے مملکت کی حلف برداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں نئے وزرااوروزرائے مملکت کی حلف برداری شروع ہوگئی ہے۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم گیلانی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔پرویزالٰہی ،انورچیمہ، امیرمقام وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھارہے ہیں جبکہوجاہت حسین،فیصل صالح،غوث بخش اورریاض پیرزادہ وزیرکاحلف لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ رضاہراج،شاہجہان یوسف،رانا آصف اوروقاص اکرم وزیرمملکت کاحلف لے رہے ہیں۔