29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ بن لادن پر آن کیمرا اور ان کیمرا بریفنگ دی جائیگی،فردوس عاشق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن پر آن کیمرا اور ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی۔ اسامہ پاکستانی دھرتی کا بیٹا نہیں تھا،اس کی ہلاکت پاکستان کی فتح ہے، امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ جہاں بھی ہووہ براہ راست کارروائی کرتا ہے اور بدقسمتی سے اسامہ پاکستان میں تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ اسامہ دہشت گردی کے ذریعے روز پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا تھا، اس کی ہلاکت پاکستان کی فتح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ انٹیلی جنسشیئرنگ کر رہے ہیں، تاہم کبھی مشترکا کارروائی نہیں کی۔ پاکستان صرف انٹیلیجنس مہیا کرتا ہے، کارروائی امریکی فورسز کرتی ہیں۔