تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں لاپتہ افرادکی صورتحال کاجائزہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک نے چاروں صوبوں کے آئی جیزکوہدایت کی ہے کہ لاپتہ افرادکا پتہ لگانے کے لئے تمام وسائل استعمال کریں ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں لاپتہ افرادکی صورت حال کاجائزہ لیاگیا،جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،چاروں صوبوں کے آئی جیز،سیکرٹریز داخلہ ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اورڈ ی جی کرائسس مینجمنٹ سیل شریک ہوئے،صوبوں نے لاپتہ افراد کے بارے میں تفصیلات اور ان کا سراغ لگانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.