29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اوباما نے اسامہ کے خلاف آپریشن خودمانیٹرکیا، تصاویرجاری
جنگ نیوز -
اوباما نے اسامہ کے خلاف آپریشن خودمانیٹرکیا، تصاویرجاری
واشنگٹن… اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن امریکی صدر اوباما نے خود مانیٹرکیا۔وائٹ ہاؤس نے تصاویرجاری کردیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کی گئی تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اہم ترین خفیہ آپریشن کی کارروائی صدراوباما نے وائٹ ہاؤس کے وارروم سے براہ راست دیکھی۔ ان تصاویر میں صدراوباما، نائب صدرجو بائیڈن ، امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن،وزیردفاع رابرٹ گیٹس ،انسداددہشت گردی کے مشیرجان برنین اور امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو انتہائی خاموشی سے اسکرین کی جانب نظریں جمائے دیکھا جاسکتاہے۔خاص طورپر ہلیری کلنٹن کے چہرے پراستعجاب اور پریشانی نمایاں ہے۔ اس بات کی تصدیق پر کہ جس کمپاؤنڈ کونشانہ بنایا جارہاہے وہاں اسامہ موجود ہے۔وہاں موجود اکثرافرادکے منہ سے غیرمعمولی ہولناک سرد آہ نکلی اورآپریشن کی کامیابی پراوباما نے سیکیورٹی اہل کاروں کو مبارک باد دی ۔