29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ بن لادن کیخلاف کئے گئے آپریشن کا خفیہ کوڈ ”جیرونیمو“ تھا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن کا خفیہ کوڈ ”جیرونیمو“ تھا،چالیس منٹ کی اس کارروائی کی تفصیلات امریکی میڈیا نے جاری کردی ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق آپریسنGeronimo E KIA دنیا کے انتہائی مطلوب شخص کی گرفتاری یاہلاکت کے لیے کیا گیا۔ جس میں ای کا مطلب دشمن اورکے آئی اے سے مرادکارروائی میں ہلاکت ہے۔جس کی پہلی اطلاع صدراوباما کواس وقت دی گئی جب اس آپریشن کاآغازکیا گیا اورپہلاسادہ خفیہ پیغام جووائٹ ہاؤس کوملا اس میں لفظSEALSتحریر تھا جس کے معنی ہیں وہ شخص جس کی تلاش تھی مل گیاہے۔امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چالیس منٹ کی اس اعصاب شکن زمینی کارروائی میں 2درجن کمانڈوز اور چارہیلے کاپٹروں نے حصہ لیا۔اس کمپاؤنڈ میں اسامہ تین سال سے رہائش پذیرتھا، صدر اوباما کے انسداد دہشت گردی کے مشیر جان بتینن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کوبتایا کہ آپریشن ٹیم کے کچھ ارکان اسامہ کے خفیہ ٹھکانے پراترے اور کارروائ کے دوران اسے 2گولیاں ماری گئیں ا یک گولی اس کے سینے اور دوسری سرمیں لگی۔ تاہم اسامہ نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ آپریشن میں قتل کی جانے والی خاتون اسامہ کی بیوی نہیں تھی۔اورنہ ہی اسامہ نے اسے انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیا ۔اس بارے میں میڈیارپورٹس غلط ہیں ۔ اسامہ کی اہلیہ صرف زخمی ہوئی ہے مری نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اب تک اسامہ کی لاش کی تصاویرجاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی حکام نے انکشاف کیاہے کہ بن لادن کی لاش گولیاں لگنے کے باجود قابل شناخت تھی،انھیں اسامہ کے کمپاؤنڈ میں ہائی سیکیورٹی دیکھ کر یقین ہوگیا تھا کہ ان کا ٹارگٹ درست ہے۔جبکہ صدراوباما کوگزشتہ برس ستمبر میں ہی اسامہ کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کے اطلاع دے دی گئی تھی۔ پینٹا گان کاکہناہے کہ اسامہ کی لاش سمندر برد کرنے کی ویڈیو جلدجاری کی جائے گی،لاش بحیرہ عرب کی نذرکرنے سے پہلے کی تصاویر بھی جاری کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب سی آئی اے چیف لیون پنیٹاامریکی ایوان نمایندگان کو آج آپریشن سے متعلق آگاہ کریں گے۔