تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

چوتھا ون ڈے :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف ایک رن سے کامیابی

جنگ نیوز -
بارباڈوس ... ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت ایک رن سے شکست دیدی۔برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش سے متاثر رہا، ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ دی ، اوپنر محمد حفیظ کی شاندار121 رنز کی اننگز اور اسد شفیق کے 71 رنز کی بدولت پاکستان مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 248 رنز بنانے میں کامیاب رہا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان153 رنز کی شراکت ہوئی، پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے دو مرتبہ روکا گیا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، ویسٹ انڈیز کی اننگز کے آغاز سے قبل میدان کو ایک بار پھر بارش نے آلیا جس کے سبب ویسٹ انڈیز کو 39 اوورز میں 223 رنز کا ہدف ملا، اننگز کے دوران دوسری بار جب بارش ہوئی تو اس وقت تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ پر 154 رنز اسکو ر کرلیے تھے، اس موقع پر ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت پاکستان پر ایک رن کی برتری حاصل تھی یوں یہ میچ اُس کے نام رہا، لینڈل سمنز 76رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.