29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی موجودگی کا علم انٹیلی جنس کو نہ ہونے کی انکوائری کی جائیگی ،حقانی
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا علم پاکستانی انٹیلی جنس کو نہ ہونے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا ۔ امریکی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے ملک میں پناہ دینا ہمارے مفادمیں نہیں۔