29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی میں صورتحال بدستور کشیدہ، بیشتر پیٹرول پمپز بھی بند
جنگ نیوز -
کراچی … کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ اور کشیدہ حالات کے بعد آج شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم نظر آرہی ہے تاہم شہر کے کچھ علاقوں میں پیٹرول پمپز بھی بند ہیں۔گزشتہ روز شہر میں فائرنگ، جلاؤ گھراؤ اور پر تشدد کاروائیوں کے بعد شہر کی سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہو گئی تھی اور شہر کے تمام ہی پیٹرول پمپز بند ہو گئے تھے۔ تاہم آج صبح کراچی کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور شارع فیصل، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال کے علاقوں میں پیٹرول پمپز کھلنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کورنگی، لیاری، لانڈھی، ملیر، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پیٹرول پمپز تاحال بند ہیں۔ شہر کے تعلیمی اداروں میں حاضری بھی معمول سے کم رہی ہے۔