29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
شاہ رخ خان گانے کیلئے شکیرا کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام
جنگ نیوز -
ممبئی…بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی شدید خواہش تھی کہ وہ آئی پی ایل کے چوتھے سیزن میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرزکے پروموشن سانگ کے لئے شکیرا کی خدمات لیتے لیکن بد قسمتی سے وقت آڑے آگیا۔شاہ رخ خان، کے کے آر کا پروموشن سانگ واکاواکاگرل شکیرا پر فلمانا چاہتے تھے لیکن دونوں اسٹارز کو فرصت نہیں۔کنگ خان ان دنوں فلموں کی شوٹنگ کے ساتھ آئی پی ایل میں بھی مصروف ہیں۔ دوسری جانب شکیرا کا اپنا بزی شیڈول ہے۔بولی وڈ کے بھیدی کہتے ہیں کہ شاہ رخ کی خواہش تھی کہ شکیرا ان کی ایک فلم کے لئے اسپیشل نمبر بھی پیش کریں لیکن وقت نہ ہونے کے باعث دونوں کے درمیان کوئی ایک معاملہ بھی طے نہ ہوسکا۔