29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملتان،گرمی میں اضافے سے لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے تمام شہروں ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور ، وہاڑی ، لودھراں ، خانیوال اور بہاولپور آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں تک ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ دوسری جانب میپکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12 جبکہ دیہی علاقوں میں15 سے16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔