تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پشاور، چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افرادزخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوگئے۔رات گئے نواحی علاقے متنی میں راکٹ حملہ کیاگیا جس میں خان وزیر نامی شخص اور اس کی بیٹی زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ تہکال میں پیش آیا جہاں نامعلوام افرا د کی فائرنگ سے سلیم لوہار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ تہکال ہی میں پستول صاف کرتے ہوئے ایک شخص اپنی گولی کا نشانہ بن گیا جبکہ تھانہ ریگی کی حدود میں جوان سال لڑکی ہوائی گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھانہ ماڑی کی حدود سے ایک احمد جان نامی تاجر کو 25 لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.