29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاڑکانہ ،گرڈاسٹیشن کا مین سرکٹ جل جانے سے بجلی کی سپلائی معطل
جنگ نیوز -
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں 132 کے وی گرڈاسٹیشن کا مین سرکٹ جل جانے سے شہر کے بیشتر علاقوں کو گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔گرڈ اسٹیشن انچارج رفیق شیخ کے مطابق گزشتہ رات چار بجے گرڈ اسٹیشن کے مین سرکٹ میں آگ لگنے کے بعد شہر بھر کے چودہ فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو ابھی تک بحال نہ کی جاسکی ہے۔گرڈ اسٹیشن انچارج کے مطابق گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام جاری ہے اور شام پانچ بجے تک چھ فیڈرز بحال کردئے جائیں گے جبکہ دیگر فیڈرز کو بجلی کی فراہمی گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد کی جاسکے گی۔