29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی موت: صدر اوباما کا وائٹ ہاؤس میں سیاستدانوں کو عشائیہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدراوباما نے پاکستان میں کیے گئے آپریشن کوسراہتے ہوئے سیاست دانوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیااور اوسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کرنے والون کوخراج تحسین پیش کیا۔ میری اور مشعل کی جانب سے شام کاسلام، وائٹ ہاوس میں ہر ایک کوخوش آمدید۔ہم نے یہ عشائیہ کچھ ہفتے پہلے ترتیب دیاتھا،میرے خیال میں تمام رہنماؤں اور ان کے گھروالوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ سیاست سے ہٹ کرایک جگہ اکٹھاہواجائے اور آج کی رات بہترین موقع ہے۔ہم سب میں اختلاف رائے ہیں، تضاد ہیں اور مجھے ان کے مستقبل میں رہنے کا بھی خدشہ ہے لیکن گزشتہ رات امریکانے آپریشن کیااور اسامہ ماراگیا،ہم خوش ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ بالکل نائن الیون کے واقعے کی طرح کے جذبات محسوس کیے گئے،ہمیں پھریاد کرناہوگاایک قوم کی حیثیت سے کھڑا ہوناہی میں فخرہے اور ہم بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں پارٹی اور سیاست سے بھی زیادہ۔میں ان ہیروز کو یاد کرناچاہتاہوں جنھوں نے انتہائی خطرناک مشن اٹھایا،اسی طرح تمام فوجی اور انسداد دہشت گردی کے پیشہ ور افراد جنھوں نے اس مشن کوممکن بنایا۔ علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعدامریکی صدراوباما نے وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن ارکانِ کانگریس سے ملاقات کی اور انہیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے آگاہ کیا،اوباما نے گروپ کو بتایا کہ آپریشن بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قابل فخرہے کہ ہم اپنی قوم کیلئے کھڑے ہیں ،جو کچھ ہم کو حاصل ہواہے وہ کسی جماعت کی نسبت کہیں زیادہ اہم اور سیاست سے زیادہ پر اثراور قابل فخر ہوسکتا ہے۔