تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ ماراگیا، اب امریکا عراق افغانستان سے نکل جائے،وینزویلا

جنگ نیوز -
کراکاز…وینزویلا نے امریکا پر زور دیاہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان اور عراق سے فوری طور پر نکل جائے۔وینزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مزید دہشت گردی سے نہیں کیاجاسکتا اس لئے اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی خبروں میں صداقت ہے تواب امریکا کا اس خطے میں رہنے کا کا کوئی جواز نہیں بنتا اور اسے فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہئے۔دوسری جانب میکسیکو، پیرو اورکولمبیا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی کہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.