تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت،24گھنٹوں میں15کروڑ سے زائد مضامین شائع ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی…رپورٹ:رفیق مانگٹ…القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے متعلق چوبیس گھنٹوں میں15کروڑ سے زائد مضامین ،آرٹیکل اور تبصرے آن لائن کیے گئے جس میں70ہزار سے زائد نیوز اسٹوریاں شامل ہیں۔انٹر نیٹ پر موجود مواد میں پندرہ کروڑ دس لاکھ سے زائد مضامین اور خبریں اسامہ بن لادن کے متعلق ہیں۔الجزیرہ کے مطابق ایک دہائی کے تعاقب کے بعد امریکا نے اسامہ کو آخر کار ہلاک کردیا۔اس کے نام سے جاری امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں لوگ جان گنوا بیٹھے۔القاعدہ رہنما تک پہنچنے میں 1.3ٹریلین ڈالر خرچ ہوئے۔برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے حکم پر یو ایس بلیک ہاک اور چینوک ہیلی کاپٹروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن میں نیوی سیل ٹیم سکس کے دو درجن اہلکار تھے۔ہیلی کاپٹر پاکستان کے شمال مغربی ائیر بیس سے آئے اور صبح کے ایک بجے انہوں نے فورسز کے اہلکاروں کو مطلوبہ جگہ پر رسیوں کے ذریعے اتارا۔امریکی عہدے دار کے مطابق یہ جگہ کاکول سے آٹھ سو میٹر کی دوری پر ہے۔چالیس منٹ کے اس آپریشن میں اسامہ کا بیٹا خالد بھی ہلاک ہوا۔دوسری طرف امریکی جریدے نیشنل جرنل نے وائٹ ہاوٴس کے حوالے سے بتایا کہ ایم ایچ60ہیلی کاپٹرز پاکستان کے غازی ایئر بیس سے اڑے۔اس آپریشن میں22لوگ ہلاک یا گرفتار ہوئے جس میں ایک اسامہ بھی تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.