29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
جھنگ: پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ
جنگ نیوز -
جھنگ … پاکستان ایئر فورس کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جھنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تھل رینج میں تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والا پاک فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ خوشاب روڈ پر ماچھی روڈ پر گرکر تباہ ہوا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ میراج طیارہ رفیقی ایئر بیس شورکوٹ سے اڑاتھا اور کسی فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔ ترجمان ایئر فورس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیاہے۔