29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایبٹ آباد دوسرے روز بھی محاصرے میں، میڈیا کو داخلے پر پابندی
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد آج دوسرے روز بھی ایبٹ آباد سکیورٹی فورسز کے حصا رمیں ہے۔اورہاشمی کالونی بلال ٹاؤن میں میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔تحقیقاتی ادارے اس بات پر تفتیش کررہے ہیں کہ یہ کمپاؤنڈ کس کا تھا اور کس نے اسے کرائے پر حاصل کیاتھا۔شہریوں کو اب بھی یقین نہیں آرہا کہ اسامہ ایبٹ آباد میں موجو دتھا۔مختلف شاہراہوؤں پر گاڑیوں اور شہریوں کی تلاشی لی جارہی ہے اورکمپاؤنڈ کی سکیورٹی مزید بڑھادی گئی ہے۔ آج کاکول روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔دنیا کا مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام ایبٹ آباد میں ہے ۔یہ دنیا بھر کی طرح ایبٹ آباد کے شہریوں کیلئے ایک دھچکا تھا۔آپریشن کے دوسرے دن بھی شہر میں ہر کسی کی زبان پر یہی باتیں ہیں۔شہریوں کو اس بات پر یقین ہی نہیں آرہاکہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں موجود تھا۔