تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزیراعظم گیلانی فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی فرانس کے دورے پر پیر س روانہ ہوگئے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد فرانس کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی امور کوفروغ دینا ہے۔پیرس روانگی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ دورہ فرانس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ،اقتصادی اورتجارتی امور کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ دورے کے موقع پرفرانس کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ،علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگااورمختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،مسلح افواج کے سربراہان اوروزرا نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.