29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ضرورت سے زیادہ یا کم سونا دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
لندن …اچھی دماغی اور جسمانی صحت کاراز بھرپور نیندمیں بھی چھپا ہے،لیکن جدید تحقیق کے مطابق ضرورت سے زیادہ یا کم سونے سے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یونیورسٹی آف لندن کی تحقیق کے مطابق نیند کے دورانئے کا خیال رکھنا بیحد اہم ہے۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم سونے سے جہاں سوچ منتشر ہوتی ہے وہیں آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لینے سے دماغی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اوراس وجہ سے بڑھاپے میں صحت کے کئی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔