تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

نیٹو کا فرینڈلی فائر، 10افغان فوجی جان سے گئے

جنگ نیوز -
کابل …نیٹو کے فرینڈلی فائر میں افغانستان کے10 سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ رات گئے حملے میں25 غیرملکی ہلاک ہوئے۔افغان مشرقی صوبے نورستان کے گورنرجمال الدین کاکہناہے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے اور پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان میں آپریشن کیاگیا،جس سے کچھ عرب ، چیچن اور پاکستانی ہلاک ہوئے اور آج صبح نیٹو کی طرف سے جنوبی افغانستان میں فضائی حملہ کیاگیا،جس سے10 سے زائد افغان گارڈ ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹرنے غلطی سے افغان گارڈ کونشانہ بنایا ہو، ایساف نے واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.