تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

غیرقانونی ویزاکااجرا، محکمہ پاسپورٹ اوروزارت داخلہ میں ویزاسیکشن سیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے افغان پناہ گزینوں اورغیرملکی این جی اوزکوغیرقانونی ویزاجاری کرنے پرمحکمہ پاسپورٹ اوروزارت داخلہ میں قائم ویزاسیکشن سیل کردیاہے۔دوانچارج افسروں کومعطل جبکہ دواہلکاروں کوگرفتارکرکے ایف آئی اے کے تحقیقات کاحکم دے دیاگیاہے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ، صدر آصف زرداری کوملنے والی کرپشن کی شکایات پرپاسپورٹ آفس کادورہ کیا۔ افغان باشندوں نے انہیں بتایاکہ وہ پاکستان کاوزٹ ویزابھی رشوت دے کرحاصل کررہے ہیں۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ پناہ گزین وزٹ ویزانہیں لگواسکتے۔ انہوں نے پاسپورٹ آفس کے ایک ملازم کومعطل کرکے گرفتارکرادیا، اس کے قبضے سے کئی غیرملکی پاسپورٹ برآمدہوئے، ایک دوسرے ملازم کی گرفتاری کاحکم بھی دیتے ہوئے ہدایت کی کہ افغان مہاجرین کے بغیرانٹری کی تاریخ کے جاری شدہ ویزے منسوخ کئے جائیں ۔ رحمن ملک نے دو سال کے دوران جاری کئے جانے والے غیر ملکی این جی اوز کے ویزے اور ان کاریکارڈچیک کرنے کاحکم بھی دیا۔ انہوں نے بتایاکہ رشوت کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں میڈیا کاایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.