تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بھارتی ریلوے کا 10رکنی وفد ایک روزہ دورے لاہور پہنچ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…بھارتی ریلوے کا دس رکنی وفد واہگہ کے راستے پاکستان کے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس اورمال گاڑیوں کی آمدورفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واہگہ بارڈر پہنچنے پر پاکستانی ریلوے حکام نے بھارتی وفد کا استقبال کیا، بھارتی وفدکے سربراہ ویشویش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اورپاکستان کے درمیان ریل کے ذریعے تجارت بڑھے،جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مال گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیے۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور، عبدالجبار نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک مال گاڑی چل رہی ہے،اگر معاملات طے پا گئے توتین مال گاڑیاں چلائی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.