29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کے ایس ای میں مندی،100انڈیکس گیارہ ہزار 956پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے نئی خریداری سے گریز کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 79 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم5کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت چودہ پیسے کمی کے بعد15 روپے 96 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس سو پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار 583 پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔