تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اختیارات کی منتقلی پر اقوام متحدہ کا وزیراعظم کو خط مداخلت ہے،رضاربانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹررضاربانی کاکہناہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے اختیارات کی منتقلی پروزیراعظم گیلانی کولکھاگیاخط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔انہوں نے اٹھارویں ترمیم پر قائم عمل درآمد کمیشن کی ایک سال کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی ہے۔ رضاربانی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پچھلے سال چارمئی سے اس سال پانچ اپریل تک کی کارکردگی پرمشتمل ہے،رضاربانی نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ اور صوبوں کو اختیارات سمیت وفاقی وزارتوں کی منتقلی کے اختیارات کی منتقلی پر عمل درآمدجاری ہے۔ان کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے خوراک نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوایک خط لکھ کر اختیارات کی منتقلی پرسخت تنقیدکی ہے، جوقابل قبول نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.