29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان ٹیم کو جاوید میانداد جیسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے،شعیب ملک
جنگ نیوز -
کراچی…آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو جاوید میانداد جیسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، ان سے نوجوان بیٹسمین بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی سی بی نے جو تفصیلات مانگی وہ فراہم کرچکے ہیں، اب ٹیم میں شامل کرنا یا نہ کرنا بورڈ کا کام ہے ان کا کام کرکٹ کھیلنا ہے مکمل فٹ ہیں انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچز کے ساتھ ساتھ ہوم سیریز کی بحالی کوشش بھی ہونی چاہیے ۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹائمنگ کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے میچز نہیں دیکھ پارہے، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کو جاوید میانداد کی رہنمائی درکارہے ،شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اگر کوئی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا ہے تو اسے فورا ون ڈے یا ٹوئینٹی ٹوئینٹی ٹیم میں شامل کرلیا جاتا ہے جودرست نہیں ۔