29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایبٹ آباد میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، صوبیدار میجرجاں بحق
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…ایبٹ آباد میں تربیلاکے مقام پر پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گرنے والے ہیلی کاپٹر میں ایک صوبے دار میجر فیاض جاں بحق جبکہ دیگر5اہلکار بھی واقعے میں زخمی ہو ئے۔تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی پر واز پر تھا ۔واقعے کے بعد امدادی کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔