تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سینیٹ:نیٹوکنٹینرزسے خصوصی ٹیکس وصول کرنے کی سفارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کاکہناہے کہ افغانستان میں نیٹوکوسامان لے جانے والے کنٹینرزکے باعث شاہراہوں کوایک سوبائیس ارب روپے کانقصان پہنچ چکاہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چمن اورطورخم پوائنٹس پرنیٹوکنٹینرزسے خصوصی ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آبادمیں میرولی محمدبدینی کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس کووفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالم گیر نے بتایاکہ پاکستان میں ٹرکوں کی اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہوں کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔اجلاس کے دوران ارکان کاکہناتھاکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے بلوچستان میں اپنے بیٹے کی کمپنی کو50میں سے36کروڑروپے اداکئے اورباقی ٹھیکیدارہڑتال پرہیں،اس پرمیرولی محمدبدینی کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنے بیٹے کی سفارش کرکے کیاغلطی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.