29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسلام آباد اور کراچی میں امریکن قونصلیٹ کھول دئے گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اورکراچی میں امریکی قونصلیٹ کھول دیے گئے ہیں تاہم لاہور اور پشاور کے امریکی قونصلیٹ معمول کے کام کیلئے تا حکم ثانی بند رہینگے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی سفارتخانہ اورکراچی قونصلیٹ آج سے کھول دیے گئے اورامریکی سفارتخانہ اور کراچی قونصلیٹ معمول کی مطابق کام کرینگے۔ تاہم لاہور اور پشاور کے امریکی قونصلیٹ معمول کے کام کیلئے تا حکم ثانی بند رہینگے۔گزشتہ روزاسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں کیے گئے آپریشن کے بعد پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے تھے۔