29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے اکثر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ نورپورتھل میں درجہ حرارت 47ڈگری سنٹی گریڈتک جاپہنچاہے، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ گرمی کی یہ لہراگلے چوبیس گھنٹے جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت دو سے تین ڈگری بڑھ گئے ہیں۔ جیکب آباد ، اوکاڑہ ، سکھر ،رحیم یار خان ،بہاول نگرمیں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ جب کہ ملتان ،لاڑکانہ ،ڈی جی خان میں44 لاہور ،سرگودھا اورڈی آئی خان میں 43 جہلم ،منڈی بہاوالدین اور ساہیوال میں 42 پشاور اور کوہاٹ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈرہا ۔اسلام آباد39 ڈگری کے ساتھ رواں سیزن کا گرم ترین دن رہا ۔حیدرآباد میں38 اور کراچی میں 33 ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی ،جس سے گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے ۔