تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں338 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

جنگ نیوز -
کراچی… سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں اپریل میں 338 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام کے مطابق ماہ اپریل میں 338 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی جن کے منظور کردہ سرمائے کی مالیت85کروڑ روپے اور ادا شدہ سرمائے کی مالیت دو ارب تین کروڑ روپے رہی ۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے مطابق یہ338 کمپنیاں ملک بھر میں ایس ای سی پی کے دفاتر میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ۔ ایس ای سی پی کے میڈیا کوآرڈینٹر رب نواز کے مطابق مارچ کے مقابلے میں اپریل میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن تسلی بخش رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.